نئی دہلی،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) چیف جسٹس دیپک مشرانے اندو ملہوترا کو عہدے اور راز کا حلف دلایا ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی میں ججوں کی تعداد 25 ہوگئی ۔ سپریم کورٹ کی تاریخ میں جسٹس ملہوترا ساتویں خاتون جج ہیں۔اس وقت سپریم کورٹ میں جسٹس ملہوترا سمیت دو خاتون جج ہو گئی ہیں۔ وہ وکیل سے براہ راست سپریم کورٹ کی جج بننے والی پہلی خاتون ہیں۔چیف جسٹس دیپک مشرانے اندو ملہوترا کو عہدے اور راز کا حلف دلایا۔بنگلورو کے مشہور وکیل کنبے میں پیدا ہوئی ملہوترا 1983 میں دلی بار کاؤنسلنگ میں شامل ہوئیں۔ اور انہوں نے لیگلپروفیشنل پروفیشن کی شروعات کی۔بتادیں کہ انہوں نے سپریم کورٹ کی ’ایڈووکیٹ۔آن ۔ریکارڈ‘تعلیم میں پہلی رینک حاصل کی۔جس کیلئے انہیں گو سوامی میموریل اعزاز سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے اندو ملہوترا کے سپریم کورٹ جج بنانے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے اندو ملہوترا کی تقرری پر روک لگانے کی عرضی کو ناقابل اعتمادبتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سمجھ کے باہر ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں سنا گیا۔